ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: طوفانی آندھی اور سلسلہ وار ٹریفک حادثہ، 7 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست یوٹاہ میں 20 گاڑیوں کے سلسلہ وار حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یوٹاہ موٹر وے پیٹرولنگ ٹیم کے جاری کردہ  بیان کے مطابق ملک کے وسطی حصے میں طوفانی آندھی ٹریفک کے لئے شدید مشکلات کا سبب بنی۔

یوٹاہ کے علاقے میلارڈ سے منسلک  علاقے کانوش  اور جوار کی ریاستوں کے درمیانی موٹر وے پر مقامی وقت کے  مطابق شام 5 بجے طوفانی آندھی کی وجہ سے یکے بعد دیگرے 20 گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں 7 افراد ہلاک  اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

جائے حادثہ کی طرف بھیجی گئی زمینی و فضائی ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں