شمالی اور جنوبی کوریائی رہنماؤں نے باہمی مواصلاتی رابطے بحال کرنے اور تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اعلان دونوں ممالک کی جانب سے کیا گیا۔
گو کہ اس اتفاق رائے سے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ باہمی تعاون میں ان دونوں ممالک میں تعلقات کس حد تک بہتر ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال اپریل سے جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کے درمیان متعدد مرتبہ خطوط کا تبادلہ ہوا تھا۔
