English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ذرائع ن لیگ

سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے

صحافی سیف اعوان نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ٹوئٹر پر خبر دیتے ہوئے لکھا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں شہبازشریف کی حکمت عملی نظر انداز کرنے پر ان کا صدر کا عہدہ چھوڑنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ  شہباز شریف کے بعد شاہد خاقان عباسی پارٹی کے قائمقام صدر بن ہونگے تاہم حمزہ شہباز کے روکنے پر فی الحال شہباز شریف استعفی دینے کے معاملے پر خاموشی اختیار کر لی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حمزہ شہباز نے شہباز شریف کو یہ معاملہ میاں نوازشریف کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کروائی اور یہ بھی کہا کہ مریم نواز اب کم از کم ایک سال یا آٹھ ماہ تک خاموش رہیں گئیں۔

دوسری جانب شہباز شریف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، انہوں نے اسے مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں پھیلانے کا ٹاسک کچھ مخصوص طبقات کی جانب سے دیا جاتا ہے اور اس کا مقصد صرف ن لیگی کارکنان میں بددلی پھیلانا ہے لیکن ایسی بھونڈی کوششیں نہ پہلے کبھی کامیاب ہوئی ہیں نہ اب ہو رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے