نائیجر اور مالی کی سرحد پر دہشتگرد حملے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔
ارگنجہ تلبا ایئری نامی سماجی تنظیم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ بعض نامعلوم افراد نے ملک کے مغربی شہر بانی بانگو میں حملہ کر دیا ۔
اس حملے میں 18 افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔
اس حملے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
اسی علاقے میں 25 جولائی کو ہوئے حملے میں چودہ افراد مارے گئے تھے۔
ساحل نامی علاقہ، برکانی فاسو،مالی اور نائیجر کے درمیان سرحد پر واقع ہے جو کہ القائدہ سے وابستہ گروہوں اور داعش کے حملوں کا نشانہ بنتا رہتا ہے۔
