سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث ڈیڑھ سال بعد اب اگلے ماہ سے دوبارہ سیاحتی ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبر ایجنسی SPA کے مطابق،وزارت سیاحت نے کہا ہےکہ حکومت نے مملکت کی سیر کو آنے والوں کے لیے اگلےماہ سے سیاحتی ویزوں کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سیاحتی ویزے کے حامل افراد کو کورونا ویکسین اور اس کا تصدیق شدہ سرٹیفیکیٹ دکھانا اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا جن پر قرنطینہ کی پابندی لاگو نہیں ہوگی ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے کورونا تدابیر کے سلسلے میں ستمبر 2019 سے سیاحتی ویزوں کا اجرا بند کر رکھا تھا۔
