English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اولمپکس مقابلے کورونا وبا میں اضافے کا سبب نہیں:حکومت جاپان

القمر

جاپان نے ان دعووں کو مسترد کر دیا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس  کی وجہ سے کورونا واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

 وزیراعظم سوگا یوشی ہیدا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا واقعات میں اضافہ  اولمپکس مقابلوں کی وجہ سے نہیں ہوا ،وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے انسانی آمد ورف تکوہم نے کم کیا ہے اورسرحدوں پر سخت حفاظتی اقدامات لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جاپان میں کورونا واقعات میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا جو کہ دس ہزار سے زائد تھا۔

جاپان میں وائرس کے باعث اب تک 15188افراد ہلاک،9 لاکھ 4 ہزار 36 متاثر ہو چکے ہیں جبکہانتہائی نگہداشت کے شعبے میں 539 مریض زیر علاج ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے