English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی یونٹوں کے افغان ترجمان اپنے کنبوں کے ساتھ امریکہ چلے گئے

القمر

افغانستان میں امریکی فورسز کے ساتھ کام کرنے والے ترجمانوں ، معاون ترجمانوں اور ان کے کنبوں پر مشتمل 2 ہزار 500 افراد خصوصی مہاجری ویزےSIV   کے ساتھ امریکہ چلے گئے ہیں۔

ترجمان اور ان کے کنبے ویزے کی کاروائی مکمل ہونے تک عارضی طور پر دارالحکومت واشنگٹن کے قریب واقع فورٹ لی فوجی بیس پر قیام کریں گے۔

SIV ویزہ پروگرام 2009 سے امریکی حکومت اور امریکی فورسز کے ساتھ کام کرنے والے افراد کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام ان افراد کی پناہ اور اقامت کی درخواستوں پر فوری کاروائی کا امکان فراہم کرتا ہے۔

امریکہ وزارت خارجہ کے مطابق 2008 سے لے کر اب  تک اس ویزہ پروگرام کے ساتھ 70 ہزار افغانوں کو امریکہ میں آباد کیا جا چکا ہے۔

‘کوئی پیچھے نہ رہے’ نامی سماجی تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج اور حکومت کے ساتھ کام کرنے والے تقریباً 300 افغان ہلاک کئے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے