ترکی نے اقوام متحدہ کے افغان شہر ہیرات میں واقع کیمپس پر حملے کی مذمت کی ہے جس میں ایک پولیس اہلکار جان بحق ہو گیا تھا۔
دفترِ خارجہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہیرات شہر میں کیمپس پر حملے کی اطلا ع نے ہمیں دلی صدمہ پہنچایا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں امن کا قیام اور انسانی حالات میں بہتری کے لیے کوششیں صرف کرنے والے اقوام متحدہ کو ہدف بنانے والے اس مذموم حملے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کے لواحقین سے اظہار تعزی اور زخمیوں کی فی الفور شفایابی کے دعا گو ہیں۔
خیال رہے کہ یو این کے افغان امدادی مشن کے ہیرات میں واقع دفتر پر فضائی حملے میں ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔
