ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور کے قریب پولیس کی کاروائی،تحریک طالبان پاکستان کے 3دہشتگرد ہلاک

پاکستانی پولیس نے لاہور کے نواح میں آج صبح کی گئی ایک کارروائی میں تین مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق، مارے گئے مبینہ دہشت گرد کرائے کے ایک مکان میں رہائش پذیر تھے۔

 پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی کے محکمے سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کو خفیہ اطلاعات ملی تھیں کہ تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند لاہور کے قریب فیروز والا میں ایک کرائے کے مکان میں موجود ہیں۔

 واضح رہے کہ پاکستانی طالبان کہلانے والی تحریک طالبان پاکستان نامی شدت پسند تنظیم پر پاکستان میں پابندی عائد ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ افراد  حفاظتی اداروں اور اہم شخصیات پر حملوں کے علاوہ محرم کے دوران شیعہ مسلمانوں کے جلوسوں پر بھی حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں