English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

القمر

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ وطن : "ترکی سے دفاعی اقدام … دنیا کی نظریں ترکی پر”

ترکی کی دفاعی صنع نے  دنیا  بھر کی  توجہ اپنی طرف مبذول کروا رکھی ہے۔ ترکی کے بکتر بند جنگی گاڑیوں کے مینوفیکچروں میں سے ایک نورول مکینا کی طرف سے بنائے گئے ایجر یالان ، یارک ، ایلگاز II ، ایجڈر کنٹر اور ایجڈر توما  (مظاہروں کو روکنے والی گاڑی ) جیسی  گاڑیوں  کی مختلف ممالک سے مانگ بڑھ رہی ہے۔ یہ گاڑیاں ترکی کے علاوہ 15 ممالک میں استعمال ہوتی ہیں۔ جاپان میں کھلنے والی بکتر بند گاڑیوں کے ٹینڈر میں نورول مکینا ان 5 کمپنیوں میں شامل ہونے میں کامیاب  ہوگئی ہیں۔

 

***روزنامہ صباح: "آق سنگور ڈرانز کا فضا میں نیا  ریکارڈ "

ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (TUSAŞ) کے انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی تیار کردہ ڈرانز آق سنگور نے فضا میں  1000 فلائٹ کرتے ہوئے  ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

 

***روقزنامہ ینی شفق :  "بزنس انسائیڈر کی جانب سے  ترکی کی دفاعی صنعت کی تعریف "

امریکہ کی نیوز سائٹ بزنس انسائیڈر نے ترکی کی  دفاعی صنعت میں  ہونے والی بڑی پیش رفتکا ذکر کرتے ہوئَ ترکی کی مکمل طور پر آزادی حاصل کرنے والے ملک کی راہ پر گامزن ہونے  سے آگاہ کیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ پر  اپنے مضمون  میں  ترکی میں تیار کردہ ڈرانز کی کامیابیوں   کا ذکر کرتے ہوئے  ترکی کی کوششوں کو سراہا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : 115 ممالک کو "87 ہزار 121 ٹن خشک خوبانی برآمد کی گئی”

ملاتیا  سے  دنیا کے  115 ممالک کو   87 ہزار 121 ٹن خشک خوبانی برآمد کی گئی ہے۔ ملاتیا ٹریڈ  ایند ایکسچینج  کے اعداد و شمار کے مطابق  یکم اگست  2020 سے 31 جولائی 2021 کے سیزن میں کی جانے والی اس برآمد سے 291 ملین 749 ہزار ڈالر کی آمدنی حاصل ہوئی۔ جن ممالک کو خشک خوبانی برآمد کی گئی ہے ان میں امریکہ سر فہرست ہے۔

 

***روزنامہ حریت: "قومی موٹرسائیکلسٹ  توپراق  رازگات اولو  چانکایا  میں  دوسری ریس میں دوسرے نمبر پر "

قومی موٹرسائیکلسٹ  توپراق  رازگات اولو   ورلڈ سپر بائیک چیمپئن شپ کے چھٹے مرحلے میں چانکایا  میں  دوسری ریس میں دوسرے نمبر پر آیا۔ اس طرح ، توپراق نے برطانوی جوناتھن ری کے ساتھ پوائنٹس میں3 پوائنٹس   کا فرق   باقی رہ گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے