English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اور نیٹ ورک میں ایک اور تاریخ گزر گئی چینل نہ آیا، ملازمین کے دوبارہ انٹرویوز

اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ فیصل ٹاؤن کے مالک چوہدری عبدالمجید نے اور نیٹ ورک
کے نام سے میڈیا ہاؤس بنایا ہے۔ اس نیٹ ورک کے تلے وہ نیوز چینل اور انٹرٹینمنٹ کا چینل لانا چاہتے ہیں۔
ایک سال سے کوششوں کے باوجود نیوز چینل تو دور کی بات انٹرٹینمنٹ کا چینل بھی نہ لا سکے۔

چینل آن ائیر کرنے کی تاریخ پہ تاریخ کا اعلان تو کیا جاتا ہے اعلان کرہ تاریخ جیسے ہی قریب آتی ہے ٹیم
کی جانب سے کوئی نہ کوئی نیا بہانا بنادیا جاتا ہے پھر معاملہ آگے تاریخ تک کے لیے ٹل جاتا ہے۔

چینل میں کام کرنے والے عامل صحافیوں کے مطابق نیٹ ورک کے اندر کئی گروپ کام کر رہے ہیں۔ چیئرمین
اور ایچ آر کے گروپس سب سے مضبوط قرار دیے جاتے ہیں۔ اسی طرح نچلی سطح پر بھی ٹیم گروپنگ
کا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سب ہی اپنی اپنی کمزوریاں چھپانے کے لیے زمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے آرہے ہیں۔
مالکان کی جانب سے جون میں‌ ایک تقریب کے دوران اعلان کیا گیا ہے کہ 14 اگست کو “کیم میڈیا
ہاؤس” چینل لانچ کر رہا ہے اس کے لیے سب لوگوں سے تجاویز بھی مانگی گئی تھیں لیکن اعلی عہدوں
پر براجمان افسران نے ان کی بات کا بھرم بھی نہ رکھا۔

رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں نام بنانے والے نیٹ ورک کے مالک شائد اب ان لوگوں کی چال بازیوں کو سمجھ
گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی جانب سے کوئی انتہائی قدم اٹھائے جانے سے پہلے چیئرمین، ایچ اور فنائنس
نے تمام ملازمین کے دوبارہ سے انٹرویو کرنا شروع کر دیے ہیں۔

میڈیا کی تاریخ میں پہلی نیٹ ورک میں کام کرنے والے ملازمین کو عہدوں اور زمہ داریوں کے بجائے تنخواہوں
کے حساب سے اپنی کارکردگی کے ساتھ میٹنگ کے لیے بلایا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے تمام ملازمین کو انگریزی میں لکھا ہوا پیغام بھیجا گیا ہے کہ چیئرمین صاحب
مرحلہ وار تمام ملازمین کا دوبارہ سے انٹرویو کریں گے۔

پہلے مرحلے میں ایک لاکھ سے زائد تنخواہ حاصل کرنے والے، دوسرے نمبر پر 50 ہزار سے زائد تنخواہ
والے اور تیسرے مرحلے میں 30 ہزار سے زائد تنخواہ لینے والے ملازمین کا انٹرویو کیا جائے گا۔

اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوبارہ سے انٹرویو کا مطلب اعلی عہدوں‌ پر بیٹھے افسران اپنے سروں‌ پر
لٹکی تلوار سے ملازمین کے سرکاٹنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے مزید بندوں کو کھپایا جا سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے