English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان پریمئر لیگ، مسلم ،لائل پوراورفیصل آباد کی فتح

القمر

ملتان(نمائندہ خصوصی ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری 13 ویں پاکستان پریمئیر فٹ بال لیگ میں مسلم کلب چمن اور لائلپور کلب فیصل آباد نے اپنے، اپنے میچز جیت لیے۔ گزشتہ روز قاسم باغ فٹ بال اسٹیڈیم ملتان میں جاری لیگ کے دو اہم میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلے گئے، پہلے میچ میں مسلم کلب چمن کا مقابلہ پاکستان نیوی کی ٹیم سے ہوا جس میں مسلم کلب چمن نے ایک سخت مقابلے کے بعد پاکستان نیوی کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ مسلم کلب کی جانب سے واحد گول فرید اللہ نے پہلے ہاف کے 32 ویں منٹ میں کرکے اپنی ٹیم کو دلائی جو کہ مقررہ وقت تک جاری رہی۔ پاکستان نیوی کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔دوسرے میچ میں لائلپور کلب نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کو 2-3 گول سے ہرا دیا۔ وقفے تک سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کو لائلپور کے خلاف 1-2 گول سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں لائلپور کلب نے مزید 2 گول کرکے مقابلہ 2-3 گول سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے صفیان نے دو اور محمد ساگر نے ایک گول کیا۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی جانب سے دونوں گول توصیف احمد نے کیے۔محمد حبیب نیلائلپور کلب اور خالد خان نیسوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیم کی کوچنگ کی۔ واضح رہے کہ لیگ میں ملک بھر سے12 ٹیمیں نے ٹیم حصہ لے رہی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے