کیا بابا وانگا کی خطرناک پیش گوئی درست ہونے والی ہے؟

کیا بابا وانگا کی خلائی مخلوق کی موجودگی سے متعلق پیشگوئی درست ہونے والی ہے۔

بلغاریہ میں 20ویں صدی میں پیدا ہونے والی مشہور نابینا نجومی بابا وانگا کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انھوں نے گزشتہ چند دہائیوں میں تاریخ کے دھارے کو بدلنے والے بڑے عالمی واقعات کی ‘درست’ پیش گوئی کی تھی اور ان میں سے کئی پیشگوئی درست بھی ثابت ہوئی۔

اگرچہ بڑی تباہیوں اور جنگوں کے بارے میں وانگا کی پیشین گوئیاں عام طور پر میڈیا کی سرخیاں بنتی ہیں،تاہم ان کی ایک غیرمعروف لیکن اتنی ہی اہم پیشگوئی سامنے آئی ہے جو اس کرہ ارض پر تقریباً ہر مرد، عورت اور بچے کو متاثر کرنے کا باعث بن رہی ہے۔

انٹرنیٹ پر بابا وانگا سے متعلق یہ پیشگوئی شیئر کی جا رہی تھی کہ نومبر 2026 میں ایک بہت بڑا خلائی جہاز زمین کی فضا میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں انسانوں کا پہلی مرتبہ کسی دوسری دنیا کی مخلوق سے رابطہ ہو سکتا ہے۔

یہ پڑھیں:

اب نومبر 2026 میں چینی سائنسدانوں کی سربراہی میں ایک تحقیقی ٹیم نے زمین سے تقریباً 238 لائٹ ایئر دور واقع ستاروں کے سسٹم K2-155 کی سمت سے ایک پراسرار ریڈیو سگنل دریافت کیا ہے۔

یہ سگنل چین کی طاقتور ریڈیو دوربین فاسٹ کے پرانے ڈیٹا میں ملا جس کی فریکوئنسی وقت کے ساتھ تبدیل ہو رہی تھی۔

ماہرین کے مطابق پراسرار سگنل خلائی مخلوق کی موجودگی ثابت نہیں کرتا جبکہ بابا وانگا کی جانب سے نومبر 2026 کی ایسی پیشگوئی کیے جانے کا بھی کوئی مستند تاریخی ریکارڈ نہیں ملا۔

واضح رہے کہ یہ سگنل 2021 میں ریکارڈ کیے گئے مشاہدات کے تجزیے میں سامنے آیا ہے، اس لیے اسے نومبر 2026 میں خلائی مخلوق کی آمد کا اشارہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں