English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بول نیوز کے نام پر لوٹ مار، گاڑیاں اور لاکھوں‌ روپے کے انعامات کا جھانسہ

مبارک ہو!! آپ کی گاڑی نکلی ہے
اسلام علیکم۔۔۔ بول نیوز کی قرعہ اندازی میں آپ کا انعام نکلا ہے۔ آپ کو ٹیوٹا کورولا گاڑی اور دس لاکھ
روپے انعام ملے گا۔ آپ کو مبارک ہو۔۔ انعام حاصل کرنے کے لیے اشتہار میں دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔

ایسا پیغام کبھی نوسرباز اے آر وائی کے نام پر مختلف نمبروں پر سینڈ کرتے تھے آج کل یہی پیغام نام اور لوگو تبدیل کرکے بول نیوز کے نام پر پھیلا رہے ہیں۔ شہریوں کے واٹس ایب نمبروں پر ریکارڈڈ ویڈیوز سینڈ کی جارہی ہیں جس میں انہیں گاڑیاں اور لاکھوں روپے جیتنے کا لالچ دیا جارہا ہے۔

جو ان نوسربازوں کی باتوں میں آگیا اس سے رجسٹریشن کے نام پر ہزاروں روپے ہتھیا لیے جاتے ہیں۔ ان مکار لوگوں کا طریقہ واردات انتہائی سادہ ہے۔ شہری جب مطلوبہ نمبر پر کال کرکے اپنے انعام کے بارے میں دریافت کرتے ہیں تو انہیں کہا جاتا ہے کہ ایزی پیسہ کے ذریعے کوپن کی فیس سینڈ کردیں۔ جب ایک بار آپ فیس سینڈ کردیتے ہیں تو آپ کا نمبر بلاک لسٹ میں ڈال دیا جاتا ہے۔ انعام تو دور کی بات آپ اپنی رجسٹریشن فیس کی وآپسی سے بھی محروم ہوجاتے ہیں۔
ایسے اشتہار تقریبا ہر کسی کو آئے روز موصول ہوتے ہیں۔ ان منظم گروہوں کو روکنے کے لیے ایف آئی اے اور سائبر کرائم کے ادارے ناکام نظر آتے ہیں کیوں کہ نہ تو ان لوگوں کے جعلی پیغامات کی تشہیر کو روکا جاتا ہے اور نہ ہی نوسر بازوں کو پکڑ کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔
ایسی صورت حال میں شہریوں کو چاہیے کہ وہ خود ان لٹیروں سے بچیں۔ کہتے ہیں نا لالچ بری بلا ہے۔ تو یہ فراڈیئے لالچ دے کر ہی لوگوں کو لوٹنے کا بازار گرم رکھے ہوئے ہیں۔ اگر شاٹ کٹ اور جلدی پیسہ کمانے کی لالچ چھوڑ دی جائے تو ہم بڑے بڑے مسائل سے بچ سکتے ہیں۔ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ زندگی میں کوئی شاٹ کٹ نہیں ہوتا۔ کچھ حاصل کرنے کے لیے محنت ضروری ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے