درخت سے گر کر 16 سالہ نوجوان لقمہ اجل

عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ڈنوگام علاقہ سے تعلق رکھنے والا ایک سولہ سال نوجوان لڑکا درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔ خاندانی زرائع کے مطابق متوفی نوجوان اپنے گھر کے نزدیک اخروٹ کے درخت پر رسی کی مدد چڑھا ہوا تھا اور اچانک اس کے ہاتھ سے رسی چھوٹ گئی جس کی وجہ سے وہ گر گیا بعد ازاں اسے سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت بلال احمد ولد مشتاق احمد ساکن ڈنوگام کے طور پر ہوئی ہے،متوفی کی نعش کو تمام قانونی لوزمات کے بعد اہل خانہ کو آخری رسومات کے لیے سونپ دیا گیا پولیس نے معاملے کے حوالے سے ایک کیس درج کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں