سرینگر/سرینگر کے راولپورہ علاقے میں منگل کے روز ایک مکان میں کام کے دوران بلندی سے گرنے کے نتیجے میں 50 سالہ کارپینٹر کی موت واقع ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق، پیشے سے کارپینٹر منظور احمد راولپورہ میں ایک مکان میں کام کر رہے تھے کہ اسی دوران وہ اچانک بلندی سے نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔
انہیں فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔متوفی کی شناخت منظور احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments