(3 نومبر 2026): دھوکا دہی سے بچنے کے لیے باہمی رابطوں کی مقبول ایپ واٹس ایپ نے نیا اور مفید فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
سائبر کرائم تیزی سے دنیا بھر میں پھیل رہا ہے۔ سائبر کرمنلز نامعلوم نمبروں سے فون کال کر کے مختلف بہانوں سے صارفین کو با آسانی لوٹ لیتے ہیں اور ان کے دھوکے میں بعض اوقات اہم شخصیات بھی آ جاتی ہیں۔
تاہم اب ایسا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ واٹس ایپ نے ایسا مفید فیچر متعارف کرایا ہے، جس میں نامعلوم نمبر سے آنے والی کال کی شناخت با آسانی ممکن ہوگی۔
اب جب بھی آپ کو کسی ایسے شخص کی واٹس ایپ پر کال آئے گی، جس کا نمبر آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہیں ہے تو نمبر کے ساتھ ہی اسکرین پر اس ملک کا نام سے بھی آئے گا، جہاں سے وہ کال کر رہا ہوگا۔
صرف یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ آپ کو یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ فون کرنے والا کسی مشترکہ واٹس ایپ گروپ میں تو شامل نہیں ہے۔
اس پہچان کے بعد اب صارف کی مرضی ہوگی کہ وہ کال ریسیو کرتا ہے، نمبر بلاک کرتا ہے یا پھر متعلقہ حکام کو رپورٹ کرتا ہے۔