English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں یوم بحریہ بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

القمر

پاکستان بھر میں یوم بحریہ آج انتہائی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

پاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر خصوصی ویڈیوز بھی جاری کی ہے جس میں8 ستمبر 1965 کی داستانِ شجاعت کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی  ہے۔

1965 کی جنگ میں بری اور فضائی افواج نے وطن  کے  دفاع وطن کافرض  بھرپور طریقے سے  ادا کیا  تا ہم 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام رہا۔ طیارہ بردار جہاز نہ ہونے کے باوجود پاک بحریہ نے اس جنگ میں بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی۔

پاکستان کی واحد آبدوز غازی نے اپنے نام کی لاج رکھتے ہوئے غازی رہ کر ایک ایسا  معرکہ مارا کہ آج بھی پوری دنیا  اس پر  حیرانگی کا اظہار کرتی  ہے۔ غازی آبدوز نے تن تنہا بھارتی بیڑے کو عالمی سمندر میں پیش قدمی سے روکے رکھا۔ آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر لرزہ طاری کیا اور کموڈور ایس ایم انور کی زیر قیادت دشمن کے چھکے چھڑا دیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے