آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنگ زدہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لیے بین الاقوامی برادری کی جانب سے تعمیری روابط اور اور انسانی امداد ضروری ہے۔
انہوں نے اس بات کا اظہار راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں کور کمانڈرز کانفرنس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا گیا کہ اجلاس میں عالمی، علاقائی اور ملکی سلامتی کی صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا۔
کانفرنس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال خصوصاً پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی اور مختلف خطرات کے خلاف مؤثر حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
آرمی چیف نے جامع بارڈر مینجمنٹ کے نظام کی افادیت پر اطمینان کا اظہار کیا جس کی بدولت خطے میں بحرانی صورتحال کے دوران پاکستان کی سرحدوں اور داخلی سلامتی کی صورتحال برقرار رکھنے میں مدد ملی۔
CCC chaired by #COAS held at GHQ. The participants took comprehensive review of global, regional and domestic security environment. Forum was apprised on prevalent situation in Afghanistan, especially security along Pak-Afghan Border and effective safeguards in place (1/6) pic.twitter.com/aYnxkGlnJ0
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 10, 2021
