English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپی میڈ نائن کا اعلامیہ طرفداری، بصیرت  اورحقائق سے عاری ہے

القمر

ترکی نے  یورپی یونین کے رکن  جنوبی یورپی  ممالک  میڈ نائن کے  سربراہی  اجلاس کے اختتامی مشترکہ اعلامیہ  کے  مشرقی بحیرہ روم، قبرص اور  غیر قانونی  نقل مکانی  کے معاملات سے متعلق حصوں کو طرفداری، بصیرت  اورحقائق سے  عاری قرار دیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان تانجو بلگچ  نے  میڈ نائن سمٹ کے  اختتام پر قبول کردہ مشترکہ اعلامیہ کے بارے میں  ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہا ہے  کہ  یورپی یونین کے9ارکان   (فرانس، جنوبی قبرص،  کروشیا، اسپین، اٹلی ، مالٹا، پرتگال، سلووینیا، یونان)   کے کل ایتھنز میں سربراہی اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ  اعلامیہ   کے مشرقی بحیرہ روم، قبرص اور غیر قانونی ہجرت سے متعلقہ حصےگزشتہ برسوں کی طرح طرفداری ،   بصیرت اور حقائق سے کوسوں دور ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ ہم   مذکورہ اعلامیہ پر دستخط کرنے والے  ممالک کو   بند آنکھوں  کے ساتھ یونان  کی پالیسیوں    سے دور رہنے کی اپیل  کرتے ہیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے