English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

"امریکہ اور آسٹریلیا جھوٹے ہیں "دونوں ملکوں سے سفیر واپس بلا لیے ہیں:فرانس

القمر

فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری آبدوز ڈیل پر امریکہاور آسٹریلیا نے جھوٹ اور دوغلے پن کا مظاہرہ کیا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں لی دریاں نے ایک انٹرویو میں آسٹریلیا کی جانب سے جوہری آبدوزوں کی خریداری کے معاملے پر فرانس سے معاہدہ منسوخ کرکے امریکہسے معاہدہ کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دیرینہ اتحادیوں امریکہ اور آسٹریلیا کو جھوٹا قرار دیدیا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ تاریخ میں پہلی بار فرانس نے امریکہ سے اپنا سفیر واپس بلوالیا ہے، یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ہم خوش نہیں اور ہمارے درمیان اب ایک سنگین بحران ہے جب کہ ہم اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی پوزیشن کا جائزہ لیں گے، یہ معاہدہ دوغلاپن، حقارت اور جھوٹ پر مبنی ہے اور اتحادیوں  کے درمیان اس طرح نہیں کھیلا جاتا۔

واضح رہے کہ ایک معاہدے کے تحت امریکہ آسٹريليا کو جوہری ہتھياروں سے ليس آبدوزوں کی ٹیکنالوجی فراہم کرے گا تاہم اس معاہدے کے بعد آسٹریلیا اور فرانس کے درمیان آبدوزوں سے متعلق 37 ارب ڈالر کا معاہدہ ختم ہوجائے گا، امریکہاور آسٹریلیا کے درمیان معاہدے کے بعد فرانس نے شدید احتجاج کرتے ہوئے امريکہ اور آسٹريليا سے اپنے سفير بھی واپس بلا ليے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے