English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمر شریف کی نماز جنازہ آج دوپہر ہو گی

القمر

کامیڈی کنگ عمر شریف کا جسد خاکی جرمنی سے صبح سویرے پاکستان لایا گیا۔
ائیرپورٹ پر اہل خانہ کے ہمراہ سیاسی اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔
عمر شریف کی میت سرکاری پروٹوکول کے ہمراہ سراب گوٹ ایدھی سرد خانے پہنچائی گئی۔
گیارہ بجے کے قریب عمر شریف کا جسد خاکی ان کی رہائش گاہ گلشن اقبال بلاک تھری کے ڈی مارکیٹ لایا جائے گا جہاں ان کا آخری دیدار کرایا جائے گا۔

ایک بجے عمر شریف کا جسد خاکی عمر شریف پارک نماز جنازہ کے لیے منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی نماز جنازہ تین بجے ادا کی جائے گی۔
یاد رہے علاج کے لیے عمر شریف کو خصوصی ائیر ایمبولینس کے ذریعے امریکا لے جایا جارہا تھا لیکن طویل سفر کی وجہ سے جرمنی روکا گیا جہاں چار روز بعد انتقال ہو گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے