English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہین شاہ، جوفرا آرچر کے پسندیدہ بولرز میں شامل

لندن (جسارت نیوز)قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے پسندیدہ بولرز میں شامل ہوگئے۔جوفرا آرچر نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اوورسیز ورلڈ کپ اسٹار میں شامل کرلیا، راشد خان، کگیسوربادا، وانندوہا سارنگا بھی جوفرا کی 6کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، آندرے رسل بھی شامل ہیں۔جوفرا آرچر نے کہا کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بیٹسمینوں کے لیے چیلنج ہوتے ہیں، شاہین شاہ آفریدی گیند کو سوئنگ کراتے ہیں اننگز کے اختتام پر بہت تبدیلیاں لاتے ہیں۔جوفرا آرچر نے یہ بھی کہا کہ چھ فٹ چھ انچ قد کے شاہین شاہ آفریدی ایسا بائونس لاتے ہیں جو دوسرے نہیں کرسکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے