ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گرے لسٹ پر مطلوب دہشتگرد فضائی حملے میں مارا گیا

 ترک ضلع شرناق میں مارے گئے دو دہشتگردوں میں شامل فرات گزلنج  گرے لسٹ میں حکومت ترکی  کو مطلوب تھا۔

امور داخلہ کے مطابق حفاطتی قوتوں نے  14تا 15 اکتوبر کے درمیان شرناق میں ایک فضائی آپریشن کے دوران پی کےکے کے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاتھا جن میں سی ایک گرے لسٹ پر حکومت ترکی کو مطلوب  فرات گزلنج عرف سیدار فارکن امد تھا۔

بتایا گیا ہے کہ  اس دہشتگرد نے خصوصی تربیت حاصل کر رکھی تھی اور وہ تنظیم کے نام نہاد سرغنی مراد قارا یلان کی ہدایات پر بیرونی ممالک سے دہشتگردوں کو ترکی میں داخل کروا کر یہاں تخریب کاریاں کرتا تھا۔

مذکورہ  دہشتگر شرناق، ماردین،باتمان اور دیار بکر میں بم حملوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں