English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزارت قانون کا احتساب عدالتوں کو فوری سہولیات فراہم کرنے سے انکار

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز)وزارت قانون نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجرا کے بعد احتساب عدالتوں کو فوری طورپر مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے سے معذرت کرلی جبکہ ٹرائل کی آڈیو اور وڈیو ریکارڈنگ کے حوالے سے بھی انتظامات مکمل نہ ہوسکے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت قانون کی جانب سے ملک بھر کی احتساب عدالتوں کے ایڈمن ججز کو خط لکھا گیا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آڈیو اور وڈیو ڈیوائسز کی خریداری کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ حکومت کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد احتساب عدالتوں میں جدیدآلات کی تنصیب کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ جب تک جدید آلات کی تنصیب کا عمل مکمل نہیں ہوتا اس وقت احتساب عدالتیں ٹرائل کا عمل نہ روکیں اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے شواہد ریکارڈ کرنے کا عمل جاری رکھا جائے۔ خط وفاقی سیکرٹری قانون وانصاف کی منظوری کے بعد ملک بھر کے9 شہروں کی احتساب عدالتوں کے ایڈمن ججز کو بھجوایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے