English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیاتی اداروں کے نہ ہونے سے عوام کو بہت نقصان ہوا‘شہباز شریف

القمر

لاہور(نمائندہ جسارت)ن لیگی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی ناگزیر ہے، شہباز شریف نے کہا کہ نچلی سطح پر عوام کو با اختیار بنانا ہوگا، بلدیاتی اداروں کے نہ ہونے سے عوام کو بہت نقصان ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جو بلدیاتی اداروں کی بحالی پر ڈٹے رہے وہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔دوسری جانب ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم آج بھی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی اورکل فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان،
بھکر، میانوالی، ساہیوال، نواب شاہ، دادو، ٹھٹھہ، سجاول، مٹھی اور میاں چنوں میں مظاہرے ہوں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے