English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایبٹ آباد میں بیک وقت پیدا ہونے والے 7 بچوں میں سے 6 چل بسے

ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں بیک وقت پیدا ہونے والے 7 بچوں میں سے 6 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ایبٹ آباد کے ضلع بٹگرام کے ایک نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔ اہل خانہ کے مطابق 7 جڑواں بچوں کو جنم دینے والی 34 سالہ رخسانہ اور یار محمد پہلے سے 2 بچیوں کے والدین ہیں۔

والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش پر ڈاکٹروں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 5 بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور 2 بچوں کو وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا، آج 7 میں سے 6 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ آخری بچہ بھی وینٹیلیٹر پر موجود ہے۔

خیال رہے کہ خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل تھیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے