دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی انٹریشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے چھٹے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔
دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے، جنوبی افریقہ کے کپتان نے بتایا کہ وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک آج کے میچ کیلئے دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ان کی جگہ ریزا ہینڈرکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں اوبیڈ مکائے کی جگہ کورٹنی والش جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

