English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کے بجلی گیس اور پانی کے کنکشن منقطع

کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے سے قبل بلڈنگ کے بجلی، گیس اور پانی کے کنکشن منقطع کردیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کے احکامات کی روشنی میں کے الیکٹرک نے نسلہ ٹاور کی بجلی کاٹ دی، جبکہ سوئی سدرن گیس اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے گیس اور پانی کے کنکشن منقطع کردیے ہیں۔ اس موقع پر نسلہ ٹاور کے رہائیشوں نے احتجاج کیا اور انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم ان کا احتجاج کسی کام نہ آیا۔

دوسری جانب کمشنر کراچی نے سربراہ ایف ڈبلیو او اور ڈی جی ایس بی سی اے کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کی کنٹرولڈ ڈیمولیشن میں ایف ڈبلیو او معاونت فراہم کرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے کراچی میں واقع رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں دھماکا خیز مواد سے گرانے کا حکم دیا تھا، جبکہ چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کو حکم دیا تھا کہ نسلہ ٹاور کے مالک سے رقم متاثرین کو واپس دلوائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے