English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکمران عوام دشمنی میں تمام حدیں پار کرچکے ، کاشف شیخ

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ فاقی ادارہ شماریات کے مہنگائی کے حوالے سے جاری کردہ اعداد شمار حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ، مہنگائی کے 70 سالہ ریکارڈ توڑنے کا کریڈٹ لینے والے حکمران عوام دشمنی میں تمام حدیں پار کرچکے ہیں،آئی ایم ایف کی کڑی شرائط تسلیم کرکے عمران خان نے ملک کو وینٹی لیٹر اور عوام کو قبر تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ پاکستانی حکومت آئی ایم ایف کے شکنجے میں پوری طرح پھنسنے کے بعد اس سے مزید قرضوں کے لیے اس کی منتیں کرنے اور عوام پر مہنگائی کا شکنجہ مزید کسنے کی تیاریوں میں مصروف ہے، وزیراعظم عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تب موصوف آئی ایم ایف کے پاس جانے کو خودکشی کہتے تھے لیکن اقتدار میں آتے ہی آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر مزید قرضوں کی وصولی کے لیے ملکی معیشت کا بیڑا غرق اور 22کروڑ عوام کو خودکشی کرنے کے لیے مجبور کردیا ہے۔موجودہ حکمران اگر مزید 2 سال اقتدار میں رہے تو پاکستان، صومالیہ، روانڈا اور برونڈی جیسے ممالک میں شمار ہونے لگے گا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اگر اب بھی عوام سڑکوں پر نہ نکلے تو آنے والا دور اس سے بھی بد تر ہو گا۔ عوام اس بد ترین مہنگائی کو بھولیں گے نہیں بلکہ اس کا حساب آنے والے الیکشن میں اس حکومت سے لیا جائے گا۔ نااہل حکومت کو عوام کی کوئی پر وا ہی نہیںہے۔جماعت اسلامی کی قیادت مہنگائی، کرپشن اور سودی نظام کے خلاف 31اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دے گی جس میں نوجوانوں سے شرکت کرنے کی بھرپور اپیل کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے