ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیٹنگ کے دوران شعیب ملک نے آصف علی سے کیا کہا؟

نیوزی لینڈ کے خلاف 12 گیندوں پر 27 رنز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے آصف علی نے کریز پر شعیب ملک سے ہونے والی گفتگو کے بارے  میں میڈیا کو بتایا ہے۔

آصف علی نے کہا کہ جب کریز پر پہنچا تو شعیب ملک نے کہا آج تمہارا دن ہے اپنی مرضی سے کھیلو لیکن ٹارگٹ کو سامنے رکھنا۔

جارحانہ بلےباز نے کہا کہ پریکٹس میچ کے دوران بھی شعیب ملک میری رہنمائی کرتے رہے مجھے گائیڈ کرتے رہے یہی سوچ تھی کہ آج میچ جیتنا ہے بھارت کو ہرایا اب نیوزی لینڈ کو شکست دینی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ تھا جس میں کامیابی ضروری تھی، اس پچ پر شاٹ کھیلنا آسان نہیں تھا گیند نیچے اور سلو آ رہا تھا بیک فٹ پر چھکا لگانا آسان نہیں ہوتا، اللہ کا شکرہے کہ اہم میچ میں کامیابی ملی۔

آصف علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 12 گیندوں پر 27رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نہ صرف ٹیم کو فتح دلوائی بلکہ اپنی پرفارمنس سے ناقدین کے منہ بھی بند کر دیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں