English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کابل: ملا عمر کے بیٹے وزیر دفاع ملا یعقوب کی تصویر پہلی بار منظرعام پر

کابل: افغان طالبان کے بانی ملا عمر کے صاحبزادے اور امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر دفاع ملا یعقوب پہلی بار ایک تقریب میں منظر عام پر آگئے اس سے قبل ان کی تصویر بھی دستیاب نہیں تھی۔

ترجمان طالبان ڈاکٹر محمد نعیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نجی  تقریب میں ملا یعقوب نے شرکت کی ، جس کے بعد تقریب کے شرکاء نے اپنی خوشی کا اظہار کھڑے ہوکراستقبال کرتے ہوئے کیا۔

ملا یعقوب نے تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب افغانستان میں اندھیری راتیں ختم ہوگئیں،عوام کے تعاون سے ہم ایک بار پھر افغانستان کو خوشحال بنانے میں جلد کامیاب ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ملا یعقوب کی کوئی تصویر منظر عام پر نہیں  آئی تھی، آج پہلی مرتبہ ملایعقوب کاتعارف حاصل ہونے کے بعد میڈیا کے نمائندوں نے مختلف انداز سےتصاویر کھینچی ہیں ، جس پر کسی بھی قسم کی کسی نے کوئی مداخلت نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے