English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی پی او ورکرز سوسائٹی متاثرین کاعدالت عظمیٰ کے باہر احتجاج

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پوسٹ آفس ورکرز سوسائٹی A-36 اسکیم 33 کے رہائشی عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری کے باہر پہنچ گئے۔ بزرگ شہری اور عورتیں احتجاج میں شریک تھیں، سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر اقبال چنا کی تصویر بینر پر لگاکر ان کے خلاف احتجاج کیا گیا،متاثرین کا کہناتھا کہ سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر اقبال چنا ہمارے پلاٹوں کی 2 نمبر فائلیں بنا کر بھیج رہا ہے۔چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کرتے ہیں ہمیں ہمارے پلاٹ واپس دلائیں،گزشتہ 40 سال سے انصاف کے منتظر ہیں،پوسٹ آفس سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات روکی جائیں،پوسٹ آفس ورکرز سوسائٹی کے اصل الاٹیز کو ان کا حق دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے