ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انٹرہاکی کلب،وائے ایچ سی اورنج کی شاندار فتح

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)یوتھ ہاکی کلب اورنج کے ایچ اے انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی،آخری لیگ میچ میں وائے ایچ سی اورنج نے سینٹرل فٹنس ایچ سی کو عبدالوہاب اور حارث نصیر کی ہیٹ ٹرک کی مدد سے کھاتہ کھولنے کا موقع دیے بغیر ایک درجن گول سے شکست دیدی۔فاتح ٹیم کے عبدالوہاب نے ہیٹ ٹرک کے اعزاز کے ساتھ 5 گول اسکورکیے، دوسری ہیٹ ٹرک 13, 19 اور 37 ویں منٹ میں گول کرکے حارث نصیر نے اپنے نام کیا، انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ کے35 ویں میچ میں سی ہاک کلب نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کورنگی ٹائیگرز کو 0-1 سے شکست دیدی، ایونٹ کے 36 ویں منٹ میچ میں یونائیٹڈ ہاکی کلب نے بلدیہ کلب کو 2-3 سے زیر کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں