ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طیب اردوان کا سفیروں کی بےدخلی سے متعلق یو-ٹرن

ایک بڑے سفارتی بحران کے دہانے پر دو دن رہنے کے بعد، ترک صدر رجب طیب اردگان نے فوجی بغاوت کے ملزم کی حمایت پر 10 مغربی سفیروں کو ملک بدر کرنے کی اپنی دھمکی سے رجوع کرلیا اور عثمان کوالا کی رہائی کا بھی حکم دے دیا۔

دی نیشنل نیوز کے مطابق دارالحکومت انقرہ میں کابینہ کی تین گھنٹے کی میٹنگ کے بعد ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ریمارکس میں صدر طیب اردوان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ سفراء جنہوں نے ویانا کنونشن کے آرٹیکل 41 کیخلاف ورزی کی تھی، اب اپنے بیانات میں زیادہ محتاط رہیں گے۔

امریکہ، جرمنی اور فرانس کے سفیروں نے گزشتہ ہفتے 2016 کی فوجی بغاوت کے الزام میں قید عثمان کوالا کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا جو چار سال سے ترکی کی جیل میں تھے اور ان الزامات کے تحت مقدمے کی سماعت کا انتظار کر رہے تھے.

تاہم طیب اردوان نے سفیروں کی بےدخلی کے فیصلے کو واپس بھی لے لیا ہے اور عثمان کوالا کی رہائی کا بھی حکم دے دیا ہے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں