English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: ”عافیہ رہائی دستخط مہم “ 31اکتوبر کو منعقد ہوگی

قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے جاری بین الاقوامی جدوجہد کے سلسلے میں 31 اکتوبر، بروز اتوار، تین تلوار کلفٹن پر ”عافیہ رہائی دستخط مہم “ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

جس میں مختلف سیاسی ، دینی، سماجی، عورتوں اور انسانی حقوق کی جماعتوں کے رہنما و کارکنان، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ، عافیہ موومنٹ کے رضاکار، خواتین ، مرد، بزرگ اور بچے شرکت اور ایک بڑے سائز کے بینر پر دستخط کریں گے۔

عافیہ رہائی دستخط مہم  کے بارے میں ڈاکٹر عافیہ کے سپورٹرز جوش و جذبے کا اظہار کررہے ہیں۔ عافیہ موومنٹ سیکریٹریٹ میں تیاریوں اور مختلف جماعتوں کے رہنماﺅں کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ”عافیہ رہائی دستخط مہم “ کے انعقاد کا مقصد”مظلوم بیٹی“ کو بچانا اور اقتدار کے ایوانوں تک ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کے معاملے میں قوم کے جذبات پہنچانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے