English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پریمئر فٹ بال لیگ، لائل پور کلب نے ہماکلب کو شکست دیدی

القمر

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی ) 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں لائل پور کلب فیصل آباد نے ایک سخت مقابلے کے بعد ہماکلب اسلام آباد کو 1-0گول سے ہرا دیا۔گزشتہ روز میونسپل اسٹیڈیم راولپنڈ ی میں کھیلے گئے لیگ کے ایک اہم میچ میں لائل پور کلب فیصل آباداور ہماکلب اسلام آباد کی ٹیمیں وقفے تک کوئی بھی گول نہ کر سکیں، دوسرے ہاف میں 73 ویں منٹ میں لائل پور کلب کے حسین عباس نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک جاری رہی، ہماکلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے، ریفریز کے فرائض احمد روف، محبوب علی اور ماجد خان نے جبکہ میچ کمشنر کے صلاح الدین ایوان نے انجام دیے، آج لیگ کا ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان نیوی اور لائل پورکلب کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے