ٹنڈ والٰہیار(نمائندہ جسارت) 73ونگ قاسم رینجرز کی جانب سے ٹنڈ والٰہیار میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف بیماریوں کے ماہر ڈاکٹرز نے آنے والے مر یضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات بھی فراہم کی۔ طبی کیمپ میں 3 ہزار سے زائد مر یضوں نے شر کت کی ۔کیمپ میں لیڈیز بیماری کے زائد مریضوں کی تعداد کے ساتھ ساتھ ناک کان اور گلے کے مریضوں نے بھی کیمپ سے فائدہحاصل کیا۔ اس موقعے پر ڈی ایس آر رینجرز ممتاز علی ،ڈاکٹر ممتاز ،فیملی فزیشن ڈاکٹر فرحان ای این ٹی جنرل سیکرٹری ال اشر ف ٹرسٹ ویلفیئر ،ڈاکٹر جاوید فزیشن، ڈاکٹر راشد میڈیکل اسپیشلسٹ نے میڈ یا کے نمائندوںں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ انسانیت کی خد مت کے جذبے کے تحت آج ٹنڈوالہیار کے دارالعلوم ہائی اسکول میں ٹنڈوالہیار کے غریب ونادار افرا کے لیے 73 ونگ قاسم رینجرز نے ال اشر ف ٹرسٹ ویلفیئر کے تعاون سے ایک روزہ مفت میڈ یکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور جس طر ح سے ٹنڈوالہیار سٹی اور گر د و نواح کے غر بت کے مارے افراد نے میڈ یکل کیمپ میں پہنچ کر اپنی بیماریوں کا معائنہ کر وایا ہے وہ با شعور عوام ہو نے کا بھی ثبوت دیا بغیر کسی پبلسٹی کے تین ہزار سے زائد افراد کا کیمپ میں آنا ایک اچھا سگون ہے اور ہمارے حوصلوں کو بھی تقویت فراہم کی ہے کیمپ میں خواتین نے بڑی تعداد میں شر کت کی اور لیڈیز بیماری کے سلسلے میں ہماری لیڈی ڈاکٹر سے اپنا معائنہ کر وایا ۔مر یضوں نے بتایاکہ غر بت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ایک وقت کا کھانامشکل ہو چکا ہے اور بیمار پڑ جائیں تو علاج معالجہ کے لیے اتنی رقم نہیں ہو تی کہ ہم اپنی بیماری کا علاج کراسکیں کیمپ کا سن کر یہاں پہنچیں ہیں جس طر ح 73 ونگ قاسم رینجرز اور ال اشر ف ٹرسٹ ویلفیئرکی ٹیم نے ہمارے لیے کام کیا ہے وہ انسانیت کی خد مت کی دلیل ہے ۔اس موقعے پر ڈی ایس آر ممتاز علی نے کہاکہ ہر انسان کسی نہ کسی شعبے میں رہ کر مخلوق خد اکی خد مت کر رہا ہے اور ہمارے ادارے کی جانب سے بھی مخلوق خد ا کو صحت کی سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کر نے کے کیے ایک چھوٹی سی کاوش کی گئی اور جس طر ح کیمپ میں لوگوں نے شر کت کی ہے وہ ہماری ٹیم اور ادراے کے حو صلوں کو تقویت بخشے گا۔
