ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کیخلاف مظاہرے حلال‘ عمران خان کیخلاف حرام کیسے ہو گئے‘ فضل الرحمن

حسن ابدال(آن لائن)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف مظاہرے حلال جبکہ عمران خان کے خلاف حرام کیسے ہو گئے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے دعوت ولیمہ کی تقریب میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ٹی ایل پی کے مسئلے کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرے،
مظاہرین کیخلاف طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی مذہبی جماعت ضرورہے لیکن انتہا پسند نہیں۔فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ کے پی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے،جو حکومت خود دھاندلی کی پیداوار ہو اس کی زیر نگرانی ہونے والے انتخابات کو کیسے قبول کیا جا سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں