ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فوادچودھری اور شیخ رشید فرعونی لہجے میں بات کررہے ہیں‘ مفتی منیب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف عالم دین اور پاکستان رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہاہے کہ ناموسِ رسالت کا حوالہ حساس ہے، فواد چودھری اور شیخ رشید فرعونی لہجے میں بات کر رہے ہیں، جلتی پر تیل چھڑک رہے ہیں، یہ عمرانی اقتدار کی کشتی سے سب سے پہلے چھلانگ لگانے والوں میں ہوں گے، شیخ رشید کو معلوم ہونا چاہیے کہ جانثارانِ مصطفیؐ تمہاری طرح نہیں ہیں کہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر گلی میں گم ہوجائیں، وہ سینہ تان کر میدانِ عمل میں کھڑے ہیں، ان کے جذبہ حب الوطنی اور دینی حمیت کو مت للکاریں۔جمعرات کو جاری بیان میں مفتی منیب الرحمن نے کہاکہبھارت کے دلال وہ ہوسکتے ہیں جن کے آباواجداد نے مجاہدین آزادی کے خلاف انگریزوں کے کرائے کے سپاہی کا کردار ادا کر کے جاگیریں لیں۔انہوں نے کہاکہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی بھیک مانگنے والوں کو تحریک لبیک پاکستان کا نام لیتے ہوئے شرم آنی چاہیے، یہ لوگ مسلسل جھوٹ بولتے چلے جارہے ہیں، وزیر داخلہ اوروزیر مذہبی امور تحریری معاہدے کر کے ان سے پھر تے رہے ہیں،اب ان پر کسی کو اعتبار نہیں رہا۔مفتی منیب الرحمن نے وزیر اعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کیاکہ شاہ محمود قریشی،اسد عمراورپرویز خٹک پر مشتمل سنجیدہ افراد کے ذریعے مذاکرات کریں اور تحریک لبیک پاکستان کے امیر سمیت سارے قائدین کو رہا کر کے باوقار انداز میں ایک جگہ یکجا کریں۔انہوں نے کہاکہ رینجرز کی تعیناتی سے اشتعال پھیلے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں