English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان کا پاکستان کو جیت کے لیے 148رنز کا ہدف

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 148رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی میں انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کے خلاف افغانستان کی پہلی وکٹ 7رنز پرگرگئی،حضرت اللہ زئی بغیر کوئی رن بنائے 5گیندے کھیلنے کے بعدآؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کے خلاف افغانستان کی دوسری وکٹ بھی 13رنز پر گرگئی،محمد شہزاد 9بولوں پر 8رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، تیسری وکٹ 33رنز پرگرگئی،حارث رؤف کی بولنگ پر اصغر افغان 10رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،حسن علی خان  کی جارحانہ بولنگ پر افغانستان کی چوتھی وکٹ 39رنز پرگرگئی۔

دوسری جانب شائقین کرکٹ گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے ، جس کے نتیجے میں کئی سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے، مزید سیکیورٹی کی نفری بڑھنے کے بعد حالات پر قابو پالیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے