English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی ڈی اے کی تجاوزات کے خاتمے کیلئے خصوصی مہم جاری

اسلام آباد: سی ڈی اے کی وفاقی دارالحکومت سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے خصوصی مہم جاری ہے۔ مزید 72 گھروں کے سامنے سے تجاوزات ختم کردی گئی۔

سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تھرڈ روڈ سیکٹر G-10/4 میں مزید 72 گھروں کے سامنے سے متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی۔

سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے محکمہ انوائرنمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول کے عملے کے ہمراہ اسلام آباد میں گھروں کے باہر تجاوزات کو ختم کرنے لئے خصوصی مہم شروع کی ہوئی ہے۔

اس مہم کے دوران تھرڈ روڈ سیکٹر G-10/4 پر واقع مزید 72 گھروں کے باہر بنائے گئے غیر قانونی شیڈز، فینسز، داخلی دروازے، گرل، دیواریں اور کمرے بھاری مشینری کی مدد سے توڑ دئیے گئے جبکہ متعدد رہائشیوں نے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کی تعمیل میں ازخود بھی تجاوزات ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

اس خصوصی مہم کے دوران اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں اب تک مجموعی طور پر 282 گھروں کے باہر غیر قانونی تجاوزات کو ختم کیا جا چکا ہے جبکہ تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لئے یہ آپریشن آئندہ دنوں بھی جاری رہے گا۔

اس ضمن میں سی ڈی اے انتظامیہ نے ایک بار شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اپنے گھروں کے باہر قائم تجاوزات ازخود ختم کردیں تاکہ دوران آپریشن کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے