English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعلی سندھ کی نااہلی کی وجہ سے 16 لاکھ ٹن گندم گوداموں سے غائب ہوچکی ہے

حلیم عادل شیخ کراچی قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری احتجاج پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے.

کہ جو دھول گندم کی بوریوں میں بھری گئی وہی آج سندھ کی عوام کے آنکھوں میں ڈالی جارہی ہے سندھ کی عوام کو سازش کے تحت پیپلزپارٹی مہنگائی کی دلدل میں دھکیل رہی ہے سندھ میں 16 لاکھ ٹن گندم گوداموں سے غائب ہوچکی ہے 80 کروڑ مالیت کی گندم کی جگہ بوریوں میں مٹی بھری ہوئی ہے کابینہ میں کرپٹ اعلی موجود تھے.

ان کے سامنے فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ پیش کی ہے پچھلے سال 14 ارب کی گندم سندھ کیبنٹ کے اندر موجود چوہے کھاگئے تھے اب کابینہ میں سرکاری سطح پر 8 ارب کی گندم چوری کا اعتراف کیا گیا سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام پریشان کیا جارہا ہے یہ مراد علی شاہ سسٹم کے تحت گندم چوری ہوئی جسے پہلے بچل راہوپوٹو چلاتے ہیں.

ہری رام کشوری نے گندم کرپشن میں حصہ پورا نہیں پہنچایا انہیں ہٹادیا گیا ایک شراب بیچنے والے وزیر کو گندم سے کمانے پر بھی لگادیا گیا آج پنجاب میں آٹا 55 روپے کلو اور سندھ میں 70 سے 80 روپے کلو مل رہا ہے آج فوڈ ڈیپارٹمنٹ 150 ارب کا بینکوں کا مقروض ہیسندھ میں مہنگائی اور چوری کی ذمیدار بلاول زرداری اور ان کی حکومت ہے مراد علی شاہ بتائیں گندم معاملے پر کیا ایکشن لیا گیا؟ کس کے خلاف کیا کارروائی عمل میں لائی گئی ہے یہ گندم میرے سندھ کے بیٹوں کی گندم ہے سندھ حکومت کے کرپٹ وزرا کو ہضم ہونے نہیں دیں گے۔ سندھ میں ایک نیا سسٹم جس میں دو خواتین تین نوجوان شامل ہیں وہ آجکل سندھ چلا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے