English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ کا ایران کے ڈرون پروگرام میں مدد دینے والے افراد اور اداروں پر تعزیرات عائد کرنے کا اعلان

القمر

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے محافظ دستے سے مبینہ طور پر وابستہ کمپنیوں کے نیٹ ورک اور افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔

جمعے کو ایک بیان میں محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ ”ایران کے ڈرون پروگرام کو مدد فراہم کرنے پر ان اداروں اور افراد کو ہدف بنایا گیا ہے”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کمپنیوں اور افراد نے ”حزب اللہ، حماس، کتائب حزب اللہ، حوثیوں اور ایتھیوپیا” کو ایرانی ڈرونز کی فراہمی میں ایران کی مدد کی۔

ایک بیان میں امریکی محکمہ خزانہ کے معاون وزیر، ویلے ایدیومو نے کہا ہے کہ ”ایران کی جانب سے خطے بھر میں بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیوں کا پھیلاؤ بین الاقوامی امن اور استحکام کے لئے خطرے کا باعث ہے۔”

اہل کار نے کہا کہ ایران اور اس کے حامی جنگجوؤں نے ان بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کو امریکی افواج، ہمارے شراکت داروں اور سفر کرنے والے بین الاقوامی بحری جہازوں کے خلاف استعمال کیا ہے”۔

امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ اس کی جانب سے ایرانی شہریوں یوسف ابو طالبی، سعید آغا جانی، عبداللہ محرابی اور محمد زرگر تہرانی کو ہدف بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دو ایرانی کاروباری اداروں کمیا پارت سیوان کمپنی ایل ایل سی اور اوجے پرواز مادانفار کمپنی پر بھی تعزیرات عائد کی گئی ہیں۔

پابندیوں کے اس اعلان پر ایران نے فوری طور پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا، جن کے نتیجے میں ان افراد یا کمپنیوں کے امریکہ میں موجود کسی اثاثے کو منجمد کر دیا گیا ہے اور عام طور پر کسی امریکی شہری کو ایسے اداروں یا افراد کے ساتھ کاروبار کی ممانعت ہوتی ہے۔

[اس خبر میں دی گئی معلومات ایجنسی فرانس پریس، ایسو سی ایٹڈ پریس اور رائٹرز سے لی گئی ہے]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے