کراچی ( اسٹاف رپورٹر)فرسٹ ڈیفنس کپ فٹبال کاٹورنامنٹ کی افتتاح آج کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ہورہا ہے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی مرتضیٰ ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی نارکوٹیکس فورس ہوںگے جبکہ دیگر مہمانان میں تحریک انسداد منشیات کے منتظم اعلیٰ سلیم بلوچ ،محسن،یار محمد اس کے علاوہ مرکز علاج گاہ (آس) کے کوارڈینٹر سیف لاشاری تقریب میں بھی موجود ہوں گے ۔ٹورنامنٹ میں ڈیپارمٹل ٹیموں کے علاوہ کراچی کی ٹاپ کلاس کلبوں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیںسندھ اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور سندھ گورنمنٹ پریس اسپورٹس کلب کے اشتراک سے منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے ممبران ٹیکنیکل کمیٹی احمد جان ،علی نواز بلوچ ، حسن بلوچ ، اُستاد حیدر ،محمد صابر ہونگے پرویز بلو چ نے ٹورنامنٹ کی تیاریوں پر اطمنان کا اظہارکیا۔
