ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ا حساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے ڈیزائن کی منظوری

اسلام آباد (صباح نیوز) احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشترکی زیرصدارت احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گورنر، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک، صدر نیشنل بینک، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز، چیئرمین پاکستان ریونیوآٹومیشن لمیٹڈ نے شرکت کی۔کمیٹی نے احساس ٹار گیٹڈسبسڈی پروگرام کی پالیسی پر عملدرآمدکا جائزہ لیا جس کے بعد احساس منصوبے کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی، پروگرام کے تحت مستحق گھرانوں کو رعایتی قیمتوں پر اشیائے خوردنی فراہم کی جائیں گی۔ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ پروگرام پر عملدرآمد کے لیے موبائل پوائنٹ آف سیل کا نظام تشکیل دیا گیا، اسٹیئرنگ کمیٹی کا مقصد پروگرام پالیسی،عملدرآمد، کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پروگرام سے ملک بھرمیں لاکھوں گھرانے مستفیدہوں گے، ہم اصل مستحق خاندان کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں