اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ترکی کی برادرانہ حکومت اور عوام کو 98ویں یومِ جمہوریت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانجھے عقیدے اور مشترکہ تاریخ و ثقافت میں نہایت مضبوطی سے منسلک ہوکر ہم اپنے دیرپا تعلقات کو اسٹرٹیجک شراکت داری میں ڈھال رہے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی بنیاد صدیوں پہلے ڈالی گئی۔
