مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیلی حکام نے دھمکی دی ہے کہ اگر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے 2سال قبل کے واجبات ادا نہ کیے تو آیندہ ہفتے سے غرب اردن کے علاقوں کو فراہم کی جانے والی بجلی بند کردی جائے گی۔ عبرانی ٹی وی چینل کے اے این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے فلسطینی اتھارٹی کو پیغام دیا ہے کہ وہ واجبات ادا کرے ۔ بصورت دیگر روزانہ 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی اور یہ سلسلہ آیندہ سال مارچ تک جاری رہے گا۔ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ذمہ بجلی کے ایک ارب شیکل باقی ہیں۔ یہ رقم امریکی کرنسی میں 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔
