English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھیلوں کی ترقی کیلیے پی ایس او اے کا کالج اور اسکول سے معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر):ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لیے پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان تھروبال فیڈریشن کا بالترتیب وہیل کالج اور وہاج حسین اسکول سسٹم کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے سلسلہ میں ایم او یو پر دستخط کی تقریب وہیل کالج کراچی میں منعقد ہوئی، وہیل کالج کے ساتھ پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن اور وہاج حسین اسکول سسٹم کے ساتھ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کا معاہدہ طے پایا۔ پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں اوروہیل کالج اور وہاج حسین اسکول سسٹم کے ڈین وہاج حسین نے پاکستان کے تمام اداروں سندھ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر طلبا کی کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایم او یو(MOU) پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے نائب صدر عدنان وہرہ اور وہاج حسین اسکولنگ سسٹم کے ڈین وہاج حسین کے درمیان تھرو بال کو گراس روٹ لیول اور مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کے لیے ایک ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے