دبئی(نمائندہ خصوصی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی کرکٹر شعیب ملک ایک بار پھر 2009کی تاریخ دہرانے کیلیے پر امید ہیں۔شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنا بہترین لمحہ تھا، کیریئر کے اختتام سے قبل دوبارہ ایسا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ2009کے ورلڈ کپ میں شروع میں ہم مشکل میں تھے، بعد میں مومینٹم پکڑا۔شعیب ملک نے کہا کہ ٹیم سے جب زیادہ توقع نہیں ہوتی تو اسکا فائدہ بھی ہوتا ہے، جب کوئی آپ کو فیورٹ نہیں سمجھتا تو اسکو چیلنج سمجھ کر اپنا بہتر دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

